بیوہ کا میڈیکل کالج کو ایک ارب ڈالرز کا عطیہ

بیوہ کا میڈیکل کالج کو ایک ارب ڈالرز کا عطیہ
کیپشن: بیوہ کا میڈیکل کالج کو ایک ارب ڈالرز کا عطیہ

ویب ڈیسک:بیوہ نے ایک ارب ڈالر کی رقم نیویارک کے غریب ترین علاقے برونکس میں موجود البرٹ آئن اسٹائن کالج آف میڈیسن کو عطیہ کر دی۔
جب 96 سالہ روتھ گوٹیسمین کے شوہر کا 2022 میں انتقال ہوا تو وہ اپنے ورثے میں کچھ ایسا چھوڑ گئے تھے جس نے ان کی اہلیہ کو بھی حیران کر دیا۔یہ ایک امریکی کمپنی کے ایک ارب ڈالرز (2 کھرب 79 ارب پاکستانی روپے سے زائد) مالیت کے حصص تھے۔
روتھ گوٹیسمین کاکہنا تھاکہ 'میرے شوہر نے ان حصص کے ذریعے مجھے دنگ کر دیا تھا، ان کی واحد ہدایت بس یہ تھی کہ میں اس رقم کے ساتھ کچھ بھی کرنے کے لیے آزاد ہوںآغاز میں انہیں یہ فیصلہ کرنے میں مشکل ہوئی کہ اس رقم کو کہاں خرچ کیا جائے، مگر اپنے بچوں کے مشورے کے بعد انہوں نے جو اقدام کیا وہ دنیا کو حیران کر دینے والا ہے۔انہوں نے یہ ساری رقم نیویارک کے غریب ترین علاقے برونکس میں موجود البرٹ آئن اسٹائن کالج آف میڈیسن کو عطیہ کر دی۔
انہوں نے بتایا کہ 'میں کالج کے طالبعلموں کو سرمایہ فراہم کرنا چاہتی تھی تاکہ انہیں تعلیم کے لیے کوئی خرچہ نہ کرنا پڑے۔
ان کا تحفہ اتنا بڑا ہے کہ کالج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اب مستقبل میں کبھی بھی طالبعلموں کو ٹیوشن فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

روتھ گوٹیسمین نے ایک ارب ڈالرز عطیہ کرنے کا اعلان 26 فروری کو کالج کے طالبعلموں کے سامنے کیا۔