بونیر میں پک اپ کھائی میں جا گری،8افراد جاں بحق

بونیر میں پک اپ کھائی میں جا گری،8افراد جاں بحق
کیپشن: بونیر میں پک اپ کھائی میں جا گری،8افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع بونیر میں پک اپ کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے کم از کم 8 مسافر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو کے مطابق جمعرات کی شام سوارائی کے علاقے سے بونیر کے علاقے شنگرائی کانڈاو میں پک اپ میں سوار ڈرائیور ایک خاندان کے 8 افراد کو لے کر جا رہا تھا کہ جب گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ ڈرائیور سمیت خاندان کے 8 افراد ہلاک ہو گئے جن میں پانچ خواتین، دو بچے اور ایک مرد شامل ہیں۔
مرنے والوں کی لاشوں کو جائے حادثہ سے شنگرائی کنڈاؤ میں ان کے گھروں کو منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو 1122 کے اہلکار کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ڈرائیور گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا یا پک اپ میں کوئی فنی خرابی پیدا ہوئی جس کی وجہ سے یہ مہلک حادثہ پیش آیا اور ایک ہی خاندان کے 8 افراد جان سے چلے گئے۔انہوں نے بتایا کہ پک اپ خستہ حال سڑک سے نیچے 1600 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت بونیر کے علاقے شنگرائی کانڈو کے گاؤں شاہی کے رہائشی روشین زرا، زاہدہ، ظاہرہ، فارینہ، ظفر خان، طفیل آیان اور طلحہ کے نام سے ہوئی ہے۔