ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں40لاکھ ڈالر کا اضافہ

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں40لاکھ ڈالر کا اضافہ
کیپشن: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں40لاکھ ڈالر کا اضافہ

ایک نیوز: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی  ہفتہ وار رپورٹ جاری  22 مارچ تک زرمبادلہ کے سرکاری زخائر کی مجموعی مالیت 8 ارب 2 کروڑ 19 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 3 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ۔ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 40 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔زرمبادلہ کے مجموعی ملکی زخائر 13 ارب 42 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔