اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،باہمی امورپرتبادلہ خیال

 اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،باہمی امورپرتبادلہ خیال
کیپشن:  اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،باہمی امورپرتبادلہ خیال

ایک نیوز: وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات،تعاون بڑھانے پراتفاق کیا۔

ترجمان دفترخار جہ کے مطابق اسحاق ڈار،جین میریٹ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں اور علاقائی پیش رفت،پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر گفتگو ہوئی ۔باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری، امن و سلامتی اور ترقیاتی تعاون شامل ہیں۔