پنجاب اسمبلی میں 3431ارب سےزائد کے43مطالبات زرمنظور

پنجاب اسمبلی میں 3431ارب سےزائد کے43مطالبات زرمنظور
کیپشن: پنجاب اسمبلی میں 3431ارب سےزائد کے43مطالبات زرمنظور

ایک نیوز: پنجاب اسمبلی کے بجٹ سیشن میں  3431ارب, 71کروڑ 56لاکھ 66ہزار 432 روپے مالیت کے 43 مطالبات زر کثرت رائے سے منظور کر لئے گئے۔

وزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمان کی میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ  پنجاب کا آ ئند ہ تین ماہ کا بجٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن ہے۔ کم قت اورمحدور وسائل میں 28 عوامی پروجیکٹ ایک تجربہ کار حکومت ہی دے سکتی تھی۔رواں مالی سال کا سالانہ ترقیاتی پروگرام نئی حکومت کے منشور کے عین مطابق ہے۔کینسر ہسپتال مفت ادویات،تعلیمی وظائف, اپنے گھر، رابطہ سڑکیں مسلم لیگ ن ہی کا طرہ ہیں۔یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ پنجاب کا آ ئند ہ تین ماہ کا بجٹ نگران حکومت کا بجٹ ہے۔

مجتبی شجاع کاکہنا تھاکہ  ٹریفک کی موجودہ صورتحال میں ائیر ایمبولینس ایمرجنسی مریضوں کے لیے نعمت سے کم نہیں ۔ائیر ایمبولینس کو ناممکن کہنے والوں کے لیے میٹرو بس سروس بھی ممکن نہیں تھی۔ہم نے ماضی میں بھی مشکل کام کیے ہم اب بھی کر کے دیکھائیں گے،