انٹربینک واوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں معمولی کمی

انٹربینک واوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں معمولی کمی
کیپشن: A slight decrease in the value of the dollar in the interbank weapons market

ایک نیوز:کاروبارکےاختتام پرانٹربینک واوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں معمولی کمی ہوئی۔
تفصیلات کےمطابق کاروبارکےاختتام پرانٹربینک میں ڈالرایک پیسہ سستا ہوا ،انٹربینک میں ڈالر 278.04 روپے سے کم ہوکر 278.03 روپے پر بند ہوجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر19پیسےسستاہونےسے ڈالر 280 روپے 41 پیسے پر بند ہوا ۔

کاروبارکےاختتام پراسٹاک مارکیٹ 594 پوائنٹس کے اضافے سے 67 ہزار 142 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 350 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔211 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 110 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
  مارکیٹ میں 41 کروڑ 56 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 15 ارب 95 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کی لین دین ہوئی ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 67,246 جبکہ کم ترین سطح 66,690 پوائنٹس رہی ۔