اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ، وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ، وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ، وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات

ایک نیوز :اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے تناظر میں وزیراعظم شہباز  شریف کی سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ پہنچے جہاں دونوں شخصیات کے درمیان ملاقات  ہوئی، ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ 20 منٹ تک جاری رہی۔ ملاقات چیف جسٹس کے چیمبر میں ہوئی، اس اہم ملاقات میں وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان بھی شریک تھے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس ہوا تھا۔اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر غور کیا گیا اور ججز کے خط کی آئینی و قانونی حیثیت کا جائزہ لیا گیاتھا ۔وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد چیف جسٹس دوبارہ فل کورٹ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں ۔