گاڑیوں کےشوقین افرادکیلئےاچھی خبر،درآمدی پالیسی میں تبدیلی

گاڑیوں کےشوقین افرادکیلئےاچھی خبر،درآمدی پالیسی میں تبدیلی
کیپشن: Good news for car enthusiasts, change in import policy

ایک نیوز:وزارت تجارت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کردی،2ہزارکلومیٹرتک استعمال شدہ گاڑیاں درآمدکرنےکی اجازت دےدی گئی۔

وزارت تجارت کی طرف سے جاری کردہ ایس آر او کےمطابق 2 ہزارکلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی گئی۔ اس سے قبل500کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑی کو درآمد کرنے کی اجازت تھی۔

نوٹیفکیشن کےمطابق استعمال شدہ گاڑیوں کونئی گاڑی تصورکیاجائےگا۔جبکہ غیر رجسٹرڈ   گاڑیاں بھی درآمد کی جا سکیں گی۔ 

 کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو 14 فروری 2024 کو آگاہ کیا گیا تھا کہ متعدد درآمد کنندگان نے وزارت تجارت سے وقتا فوقتا رابطہ کرتے ہوئے ’نئی گاڑی‘ کے اضافی مائلیج کو ایک بار معاف کرنے کی درخواست کی تھی۔کیونکہ کسٹم پر 500 سو کلومیٹر سے زائد چلی ہوئی درآمدی گاڑی کی کنسائنمنٹ روک دی جاتی ہے۔
 غیر رجسٹرڈ اور2 ہزار کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی جاسکیں گی ،وزارت تجارت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کردی۔