ایس ایل تھری پراجیکٹ جلدمکمل کیاجائے،وزیراعلیٰ مریم نواز

ایس ایل تھری پراجیکٹ جلدمکمل کیاجائے،وزیراعلیٰ مریم نواز
کیپشن: SL 3 project should be completed soon, Chief Minister Maryam Nawaz

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےایس ایل تھری پراجیکٹ کی جلدتکمیل کاحکم دےدیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےلاہوررنگ روڈسدرن لوپ تھری پراجیکٹ کادورہ کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنےہدایت کی کےرنگ روڈایس ایل فورکی تعمیرکیلئےضروری اقدامات کئےجائیں۔
 ایس ایل 4 مراکہ سے شرق پور انٹر چینج ایم تھری بنایا جائیگا ،وزیراعلیٰ نے اڈہ پلاٹ سے مراکہ ملتان روڈ تک پور ے رنگ روڈ کا دورہ بھی کیا ۔
وزیراعلیٰ کی ملتان روڈپرلاہوررنگ روڈانٹرچینج پرمقامی پودےلگانےکی ہدایت

وزیراعلیٰ کوبریفنگ دی گئی کے جنوبی پنجاب سے آنے والی ٹریفک شہر سے گزرے بغیر منزل پر پہنچ سکے گی اور لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کی دونوں اطراف 8,8کلومیٹر طویل ہیں۔ 
مریم نوازکاکہناتھاکہ رنگ روڈ سدرن لوپ تھری سے عوام کو آمد و رفت میں آسانی ہو گی،اورعوام کےوقت اورپیٹرول میں بھی بچت ہوگی۔
صوبائی وزیرِ صہیب احمد ملک ، پرویز رشید، چیف سیکرٹری ، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ،کمشنر ایف ڈبلیو ودیگرحکام بھی موجود تھے۔