خیبرپختونخوا:مقامی شکاریوں نےنایاب نسل کاتیندوامارڈالا

خیبرپختونخوا:مقامی شکاریوں نےنایاب نسل کاتیندوامارڈالا
کیپشن: Khyber Pakhtunkhwa: Local hunters kill rare species

ایک نیوز:خیبرپختونخوامیں مقامی شکاریوں نےآبادی میں گھنسےوالےنایاب نسل کےتیندوےکومارڈالا،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق شکاریوں نے ہلاک تیندوے کے ساتھ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی، چند ماہ قبل مناہی کے پہاڑوں میں بھی تیندوے کو زہر دے کر ہلاک کیا گیا تھا۔

رینج آفیسرعامرخان کاکہناہےکہ شاہ کوٹ میں تیندوے کو مارنے والے ملزمان کو 2لاکھ 50ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، چراٹ کےعلاقےنظام پور کے پہاڑوں میں نایاب نسل کے تیندوے موجود ہے ، عوام تیندووں سے کسی قسم کا خوف محسوس نہ کرے یہ انسان کو دیکھ کر ڈرتے ہے۔