کہیں بارش اورکہیں برفباری،پی ڈی ایم اےکاالرٹ جاری 

کہیں بارش اورکہیں برفباری،پی ڈی ایم اےکاالرٹ جاری 
کیپشن: Some rain and some snow, PDMA alert continues

ایک نیوز:محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ خیبرپختونخوامیں آج سے31مارچ تک بارشوں اوربرفباری کاسلسلہ جاری رہنےکاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں بارش کا امکان ہے، ملک کے جنوبی علاقوں میں آندھی چلنے کی توقع  بھی ہے،اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ آندھی اور بارش کا امکان  ہے،چترال ،دیر ،سوات، کوہستان، شانگلہ، صوابی، مردان، چارسدہ اور مالا کنڈ میں آندھی اور بارش متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار  ہوگیا،بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 31 مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا۔ برفباری اور بارشوں سے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیا جائے ۔
محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور بارش کا امکان  ہے،مری اور گلیات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

 بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،ژوب، شیرانی، بارکھان،موسیٰ خیل، کوہلو ،سبی ،زیارت،کوئٹہ ،چمن،پشین ،قلات اور خضدار میں بھی بارش متوقع ہے، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔