دورہ نیوزی لینڈ پر موجود قومی سکواڈ کی کورونا ٹیسٹنگ مکمل کر لی گئی

دورہ نیوزی لینڈ پر موجود قومی سکواڈ کی کورونا ٹیسٹنگ مکمل کر لی گئی
(ایک نیوز نیوز)‌دورہ نیوزی لینڈ پر موجود قومی سکواڈ کی کورونا ٹیسٹنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ ٹیسٹ کے نتائج آنے تک کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی اجازت نہیں ہو گی۔

قومی سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے ہیں۔۔ جبکہ جن چھ کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ان کو الگ آئسو لیشن میں بھیجنے کے بعد پہلے ہی ٹیسٹ لے لیےگئے تھے۔ دوسری جانب پاکستان ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم آکلینڈ میں ہی قرنطینہ میں ہیں۔

انہوں نے آکلینڈ پہنچنے کے بعد گلے میں تکلیف کی شکایت کی تھی جس کے بعد انہیں ٹیم کے ہمراہ کرائسٹ چرچ سفر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔۔ پاکستان اسکواڈ کو آئسولیشن کے دوران ٹریننگ کی اجازت نہیں ہے۔