معروف ہاکی اولمپئن اختر رسول چوہدری بھی کورونا وائرس کا شکار

معروف ہاکی اولمپئن اختر رسول چوہدری بھی کورونا وائرس کا شکار
(ایک نیوز نیوز) معروف ہاکی اولمپئن اختر رسول چوہدری بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں، اختر رسول چوہدری لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اختر رسول چوہدری گزشتہ گیارہ روز سے طبیعت میں خرابی کے باعث لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔۔ جہاں ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا گیا جو مثبت آیا ہے۔۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری آصف باجوہ اور دیگر عہدیداروں نے اختر رسول کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔ اختر رسول چوہدری قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان کے علاوہ پی ایچ ایف کے صدر کی حثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔