ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی کورونا کے وار جاری

ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی کورونا کے وار جاری
(ایک نیوز نیوز)‌ ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں مزید بائیس افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں اور مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں مزید چھ سو چون نئے کیسز سامنے آئے جبکہ بائیس افراد جاں بحق ہو گئ.ے

ترجمان کے مطابق پنجاب میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ سترہ ہزار ایک سو ساٹھ تک پہنچ گئی جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد دو ہزار نو سو پینتالیس ہو گئی ہے.

رپورٹ کے مطابق لاہور میں ایک سو چھہتر، راولپنڈی میں ایک سو اکسٹھ ، جہلم میں دو ،بہاولپور میں اڑتالیس اور ملتان میں اُنتالیس کیسز رپورٹ ہوئے.

اسی طرح سیالکوٹ میں سولہ،منڈی بہاؤالدین میں تین ،سرگودھا میں دس ،اٹک میں تیرہ،راجن پورمیں دو ،خانیوال میں تین اور فیصل آباد میں اکیس کیسز رپورٹ ہوئے۔

جبکہ گجرات میں اکیس،خوشاب میں تیئس ، پاکپتن میں دو ،جھنگ میں پانچ ، ڈیرہ غازی خان اور بھکر میں سات ، سات ،قصور میں تین اوکاڑہ میں گیارہ اور ساہیوال میں پانچ کیسز رپورٹ سامنے آئے ہیں۔

کورونا وائرس سے بچاو کا ایک ہی طریقہ ہے کہ لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں.