خیبرپختونخوامیں دہشتگر دوں سےمقابلےمیں شہیداہلکاروں کی نمازجنازہ ادا

خیبرپختونخوامیں دہشتگر دوں سےمقابلےمیں شہیداہلکاروں کی نمازجنازہ ادا
کیپشن: Khyber Pakhtunkhwa performed funeral prayers of martyred officials in the fight against terrorists

ایک نیوز:خیبرپختونخوامیں دہشتگر دوں سےمقابلےمیں شہیداہلکاروں کی نمازجنازہ اداکردی گئی۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےمطابق سپاہی تیمور شہید،سپاہی نادر صغیر شہید ، سپاہی محمد یاسین شہید، لانس نائیک سید دانش کی نماز جنازہ اداکردی گئی،جبکہ افکار شہید اور نائیک اشفاق بٹ شہید، جنہوں نے جنرل ایریا باغ ضلع خیبر میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران شہادت قبول کی ان کو پشاور گیریژن میں سپرد خاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، این آئی ایم، فوجی اور سول حکام کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ 
بعد ازاں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سیدعاصم منیر نے آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے فوجیوں کی خیریت دریافت کرنے کے لیے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا۔
چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیرنے ان کے بلند حوصلے کو سراہا اور پوری قوت اور جذبے کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے قوم کے عزم کا اعادہ کیا۔ شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ قبل ازیں آمد پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔