ہم نےمل بیٹھ کرمسئلےکاحل تلاش کرنےکی کوشش کی ہے،علی امین گنڈاپور

ہم نےمل بیٹھ کرمسئلےکاحل تلاش کرنےکی کوشش کی ہے،علی امین گنڈاپور
کیپشن: We have tried to find a solution to the problem by sitting together, Ali Amin Gandapur

ایک نیوز:وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنےکہاہےکہ ہم نےمل بیٹھ کرمسئلےکاحل تلاش کرنےکی کوشش کی ہے،صوبہ اوروفاق مل کرکام کریں گے۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیراویس لغاری نےمشترکہ طورپرپریس کانفرنس کی۔


وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکاکہناتھاکہ تمام ادارے مل کر کام کریں گے ،ہمارا لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ہے ہمیں فخر ہے ہمارا صوبہ بجلی پیدا کرتا ہے ہم نے مل بیٹھ کر مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کی ہے صوبہ اور وفاق مل کر کام کریں گے۔
علی امین گنڈاپورکامزیدکہناتھاکہ معاملات حل ہونے میں وقت لگے گا تب تک عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا لاسز میں کمی آئے گی ہم سولر کی طرف عوام کو لے کر جائیں گے میں وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس طرح بیٹھ کر ہم نے معاملات کو حل کیا انہوں نے ہماری صوبے کی عوام کے مسائل کا ادراک کیا ہمارا مقصد صوبہ خیبرپختونخوا کو لوڈشیڈنگ فری کرنا ہے۔    
وفاقی وزیراویس لغاری کاکہناتھاکہ آج سیاسی مخالفین پشیمان اور شرمندہ ہوئے ہوں گے آج ہم نے مل کر معاملات کو سلجھانے کی کوشش کی ہے میں وزیر داخلہ کا مشکور ہوں انہوں نے ہمیں پلیٹ فارم فراہم کیا ہم نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے پلانز بتائے انشاء اللہ خیبرپختونخوا اپنے صوبے کے علاوہ دیگر صوبوں کے لیے بھی مثال بنے گا۔
اویس لغاری کامزیدکہناتھاکہ پاکستان میں بجلی کی چوری کو ختم کریں گے ان کا پروگرام کمیونٹی بیس ہے لوگوں کو گائیڈ کریں گے،مسلم لیگ ن اور اتحادی حکومت نے پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے بڑا اقدام اٹھایا ہے ہم اس پر وزیر اعلیٰ کے مشکور ہیں۔    
اس موقع پروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہناتھاکہ میرا اور مولانا فضل الرحمان کا 25 سال پرانا تعلق ہے ایسا کوئی وقت نہیں آیا کہ میرا ان سے تعلق خراب ہوا ہے میں وزیر داخلہ بن گیا ہوں تو کیا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ تعلق چھوڑ دوں؟