بلوچستان اسمبلی میں یوم تکیبر کے حوالے تہنیتی قرارداد پیش

بلوچستان اسمبلی میں یوم تکیبر کے حوالے تہنیتی قرارداد پیش
کیپشن: A congratulatory resolution was presented in the Balochistan Assembly regarding the Day of Pride

ایک نیوز:بلوچستان اسمبلی میں یوم تکیبر کے حوالے تہنیتی قرارداد پیش کردی گئی۔
 قرارداد صوبائی وزیر عبدالرحمن کھیتران نے پیش کی ۔
قراردادکےمتن میں کہاگیاکہ 28مئی 1998کوپاکستان نےدنیاکی ساتویں اورعالم اسلام میں پہلی ایٹمی طاقت بننےکااعزاز حاصل کیا۔ایٹمی دھماکے سے پاکستانی قوم اور دنیااسلام کا سرفخر سے بلند ہوا،یہ کارنامہ پاک افواج سیاسی قیادت اور سائنس دانوں کی کاوشوں سے ممکن ہوا،ایٹمی دھماکوں سے پاکستان کی علاقائی سالمیت ،آزادی اور خودمختیاری کاتحفظ مکمن ہوا،پاکستان جنوبی ایشیاء میں امن واستحکام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے ۔

 قرارداد کےمتن میں مزیدکہاگیاکہ بلوچستان اسمبلی میاں نوازشریف کو ایٹمی دھماکہ کرانے پر خراج تحسین پیش کرتی ہے ،ملک کی سالمیت ، ترقی اور دفاع کے لئے کسی قربانی سےگریز نہیں کریں گے ،ملک کی سالمیت اور اداروں کے خلاف کی جانےوالی اندرونی وبیرونی سازشوں کو ناکام بنائیں گے،پوری قوم اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ملک عزیزکےلئے سیکیورٹی فورسز کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں ۔