ڈالرکی قیمت میں اضافہ

ڈالرکی قیمت میں اضافہ
کیپشن: Increase in value of dollar

ایک نیو ز:کاروباری ہفتےکےپہلےروزروپےکی قدرمیں ڈالرکی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پر انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوا ،انٹربینک میں ڈالر 278.21 روپے سے بڑھ کر 278.30 روپے پر بند ہوا۔

کاروبارکےاختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 465 پوائنٹس کی کمی سے 75 ہزار 517 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ دن بھر مجموعی طور پر 405 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 123 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 230 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
 مارکیٹ میں 44 کروڑ 53 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 16 ارب 37 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 76,187 جبکہ کم ترین سطح 75,485 پوائنٹس رہی ۔