اسلام آبادکےٹریل فائیو سےلاپتہ بچے کی لاش مل گئی

اسلام آبادکےٹریل فائیو سےلاپتہ بچے کی لاش مل گئی
کیپشن: The body of the missing child was found from Trail 5 in Islamabad

ایک نیوز:اسلام آبادکےٹریل فائیو سےلاپتہ بچےمحمدطحہ  کی لاش مل گئی۔
ترجمان پولیس کےمطابق طویل سرچ آپریشن کے بعد مارگلہ ٹریل پر گم ہونے والے نوجوان کی لاش ایک خطرناک کھائی سے ملی، ایس پی سٹی اور سرچ ٹیم نوجوان کے لواحقین کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں۔لاش کو کھائی سے نکالنے کےلیے انتظامات کیے جارہے ہیں۔بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ نوجوان راستہ بھٹک گیا تھا اور پاؤں پھسلنے سے کھائی میں گر گیا ۔

ترجمان پولیس کےمطابق مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے اور لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا تاکہ تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جا سکے۔
ایس پی سٹی کےمطابق بچےکی لاش کی شناخت ہوگئی،لاش لاپتہ ہونے والے 15سالہ بچے محمد طہ کی ہے، بچے کے لواحقین نے لاش کی تصدیق کردی،لاش کو لوہی دندی سے واپس لایا جارہا ہے۔ 25مئی کو بچہ دوستوں کے ہمراء گھر سے ٹریل فائیو گیا تھا۔