فیفا ورلڈ کپ2026،سعودی فٹبال ٹیم 5جون کو اسلام  آباد پہنچے گی 

فیفا ورلڈ کپ2026،سعودی فٹبال ٹیم 5جون کو اسلام آباد پہنچے گی
کیپشن: FIFA World Cup 2026, Saudi football team will reach Islamabad on June 5

ایک نیوز: فیفا ورلڈ کپ پاکستان بمقابلہ سعودی عرب،سعودی  فٹبال  ٹیم 5جون کو اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچے گی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب فٹبال ٹیم 5جون کو چارٹرڈ پرواز  کے ذریعے ریاض سے اسلام آباد پہنچے گی ۔ پاکستان اور سعودی عرب کا میچ 6 جون کو اسلام آباد میں شیڈول ہے ۔ 

پاکستان اور سعودی عرب میچ جناح فٹبال  سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا ۔ پاکستان کا فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 2 کا آخری ہوم میچ ہے۔ پاکستان اپنا آخری اوے میچ 11 جون کو میزبان تاجکستان سے کھیلے گا۔