قومی وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کی مسلسل دوسری بار ایشین چیمپئن شپ میں فتح  

قومی وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کی مسلسل دوسری بار ایشین چیمپئن شپ میں فتح
کیپشن: National wheelchair cricket team wins the Asian Championship for the second time in a row

ایک نیوز:قمی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم نے مسلسل دوسری بار ایشیئن چیمپئن شپ میں فتح حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں  کی  قذافی سٹیڈیم  میں  آمد ہوئی۔ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی اور کارکردگی کو سراہا ۔ 

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی 15 لاکھ روپے کا چیک دیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

 محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں پر دلی خوشی ہوئی ہے۔ پی سی بی وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کی سپورٹ جاری رکھے گا ۔ امید ہے کہ وہیل چیئرکرکٹ ٹیم آئندہ بھی ٹورنامنٹس جیت کر پاکستان کا نام روشن کرے گی۔  

وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے قذافی سٹیڈیم بلا کر حوصلہ افزائی کرنے پر چئیرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر کھلاڑیوں  کا محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ نام کے ساتھ کرکٹ کے بھی محسن ہیں۔ 

 چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کرنے والوں میں وہیل چیئر کرکٹ کونسل کی چیئرپرسن رخسانہ راجپوت، وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد ذیشان، نائب کپتان عمران ارائیں ، بیٹسمین سید ارسلان احمد، وکٹ کیپر بیٹر معظم نواز اور فاسٹ باؤلر محمد فیاض شامل تھے۔