زمین کےتنازعےپرگولیاں چل گئیں،2افرادقتل،خاتون زخمی

زمین کےتنازعےپرگولیاں چل گئیں،2افرادقتل،خاتون زخمی
کیپشن: Shots fired over land dispute, 2 people killed, woman injured

ایک نیوز:زمین کےتنازعےپردوگروپوں میں گولیاں چل گئیں،دوافرادقتل جبکہ خاتون زخمی ہوگئی۔
تفصیلا ت کےمطابق لاہور کےعلاقےشاہدرہ بیگم کوٹ گاؤں میں فائرنگ سےدو افراد کوقتل کردیاگیا۔

پولیس کےمطابق دوگروپوں کےدرمیان زمین کےتنازعےکےباعث جھگڑاہوا، فائرنگ کےدوران دوافرادموقع پرہی جاں بحق ہوگئے اورایک خاتون زخمی ہوگئی۔
پولیس کےمطابق جاں بحق ہونےوالوں کی شناخت 40 سالہ علی رضا اور 42 سالہ دلاور کےنام سےہوئی۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیاگیا۔