لاہورمیں ہیٹ ویوجاری،35مریض رپورٹ

لاہورمیں ہیٹ ویوجاری،35مریض رپورٹ
کیپشن: Heatwave continues in Lahore, 35 patients reported

ایک نیوز:لاہورسمیت پنجاب بھرمیں ہیٹ ویوجاری ہےگزشتہ روز35مریض رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کےمطابق ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کے وجہ سے ہیٹ سٹروک کے مریض رپورٹ ہونے لگے ۔
گزشتہ روز شہر کے پانچ بڑے سرکاری ہسپتالوں میں 35سے زائد مریض رپورٹ  ہوئے۔

ہسپتال انتظامیہ کےمطابق ہسپتالوں میں نیم بیہوشی، چکر آنا اور گرمی سے نزلہ زکام اور بخار کے مریض رپورٹ ہوئے ، امراض قلب، بلڈ پریشر، شوگر اور گردوں کے عارضہ میں مبتلا مریض بھی متاثر ہو رہے ہیں ۔
طبی ماہرین کاکہناہےکہ شہری بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں ، شہری ہلکے رنگ کے کپڑوں کا استعمال اور سر کو ڈھانپ کے باہر نکلیں ،شہری پانی کا زیادہ استعمال اور کاربونیٹڈ ڈرنکس سے پرہیز کریں ، او آر ایس کا استعمال یقینی بنائیں ، گاڑیوں اور گھروں کی کھڑکیوں پر بلائنڈز اور شیڈز لگائیں ، ٹھندے پانی سے غسل کریں اور گرمی سے بچیں۔