اسلام آباد:دوملزمان نے  خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے غیرملکی شہری کو لوٹ لیا

اسلام آباد:دوملزمان نے  خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے غیرملکی خاتون کو لوٹ لیا۔
کیپشن: Islamabad: The two accused robbed a foreign woman by pretending to be a police officer.

ایک نیوز:اسلام آباد میں دو ملزمان نے خود کو  پولیس اہلکارظاہر کرکے غیر ملکی شہری سے لوٹ مار کی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 سپر مارکیٹ میں پیش آیا جہاں ملزمان نے غیر ملکی شہری سے لوٹ مار کی۔

پولینڈ کا شہری آرتھر گوملکا گزشتہ روز شام 6 بجے ہوٹل سے واک کے لیے آیا، واپس جاتے ہوئے 2 کار سواروں نے روکا، کار سواروں نے اپنا تعارف بطور پولیس افسران کروایا۔کار سواروں نے شہری  سے بیک پیک چیک کروانے کا کہا ، دوران سرچ ملزمان نے والیٹ نکال لیا اور فرار ہوگئے۔ 

غیر ملکی شہری آرتھر گوملکا   کا کہنا ہے کہ میرے والیٹ میں 700 یورو، 700 ڈالر اور 100 روپیہ تھا، میرے  پاس موجود   تمام نقدی لوٹ لی گئی۔

 تھانہ کوہسا  پولیس نے غیر ملکی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں ہیں۔