پی ایس ایل 6 پھر ملتوی کیے جانے کا امکان

پی ایس ایل 6 پھر ملتوی کیے جانے کا امکان
لاہور: پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کے معاملے پر ایک بار پھر خدشات کھڑے ہوگئے جب کہ میچز کے لیے مقام کی تبدیلی کے ساتھ ادھواراایونٹ مزید ملتوی کرنا کاامکان بھی سامنے آگیا۔

ذرائع کے مطابق امارات کے حکام کی جانب سے پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت نہ دینے کی وجہ سے مسائل کھڑے ہوگئے ہیں، ممبئی اور جوہانسبرگ سے آنے والی چارٹرڈ فلائٹ کو لینڈنگ پرمیشن نہیں دی جارہی جب کہ آج ایک بجے کراچی اور لاہور سے پروازوں نے ٹیک آف کرنا تھا لیکن انہیں لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی، اس کے علاوہ گزشتہ روز انگلینڈ سے سے دبئی کے لیے ائیرپورٹ آنے والے پاکستانی کرکٹر حماد اعظم کو واپس بھیج دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرنچائز مالکان کی ایمرجنسی میٹنگ طلب کرلی ہے۔ جس میں فرنچائز مالکان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ پی سی بی نے بقیہ میچز کے لیے متبادل وینیو کے لیے 2 گھنٹے مانگ لیے ہیں جس میں پی سی بی فرنچائز کو صورتحال سے آگاہ کرے گا جب کہ اجلاس میں فرنچائز نے پی ایس ایل ملتوی کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز ابوظبی میں کروانے کی مکمل منظوری دی جاچکی ہے۔ پی ایس 6 میں 34 میچز کھیلے جانے تھے اور ابتدائی 14 میچز پاکستان میں کھیلے جاچکے ہیں۔ ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ایونٹ ملتوی کردیا گیا تھا۔