فیروز خان اور بھارتی اداکارہ کے درمیان معاشقہ کادعویٰ

فیروز خان اور بھارتی اداکارہ کے درمیان معاشقہ کادعویٰ
کیپشن: فیروز خان اور بھارتی اداکارہ کے درمیان معاشقہ کادعویٰ

ویب ڈیسک:  لندن: انڈین میڈیا نے اداکار فیروز خان اور انڈین اداکارہ گیتھیکا تیواری کے درمیان معاشقہ کادعویٰ کردیا۔
بھارت کے نامور فلمی نقاد کمال آر خان نے اپنے ولاگ میں بتایا ہے کہ گیتھیکا فیروز خان سے شادی کرنے کیلئے مسلمان بھی ہوسکتی ہے۔
کمال آرخان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بھارتی اداکارہ شاید مسلمان ہوچکی ہے کیوں کہ انہیں برقع پہنے اور نماز پڑھتے بھی دیکھا گیا ہے۔
خان کے مطابق دونوں اداکاروں کے درمیان رومانس اس وقت پروان چڑھا جب ان کی ملاقات فلم کے سیٹ پر لندن میں ہوئی۔
دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں اس وقت سامنے آئیں جب گیتھیکا نے اپنے انسٹاگرام پر فیروز خان کے ساتھ اپنی مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔