پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے پر دستخط

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے پر دستخط
کیپشن: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے پر دستخط

ویب ڈیسک :پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فٹبال فیڈریشن میں باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے معاہدے میں دونوں ممالک کھیل کے فروغ کے لیے مل کر کام کریں گے۔
معاہدے کے مطابق سال 2024 میں پاکستان اور سعودی عرب کی قومی، یوتھ اور ویمنز کی فٹبال ٹیموں کے مشترکہ مقابلے ہوں گے جبکہ فٹبال سے متعلقہ ٹیکنالوجی، اسپورٹس سائنس، ریفریز اور مارکیٹنگ سمیت مختلف معاملات و امور میں معاونت کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک اور سعودی فیڈریشن کے صدر یاسر المسحیال نے معاہدے کی دستاویزات کا تبادلہ کیا۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے سعودی فیڈریشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کی صورت میں ایک اہم سنگ میل عبور ہوا ہے جس سے پاکستان فٹبال کے روشن مستقبل کی جانب پیشرفت میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی پاکستان فٹبال کے سسٹم اور انفرا اسٹرکچر میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے اور آئندہ سالوں میں اس کے ثمرات حاصل ہوں  گے۔ پاکستان فٹبال کو درست سمت پر گامزن رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔