اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر پرویز الہیٰ کا دبنگ بیان

اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر پرویز الہیٰ کا دبنگ بیان

ایک نیوز نیوز: سابق وزیراعظم عمران خان کے صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بیان کے بعد وزیر  اعلی پنجاب  پرویز الہیٰ کا بڑا اعلان سامنے  آگیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ الحمداللہ سیاسی صورتحال کنٹرول میں ہے۔ جب تک اللہ نہ چاہے،پنجاب حکومت کو کچھ نہیں ہوگا۔ اللہ تعالیٰ نے عہدہ دیا، جو چیز اللہ دیتا ہے اسے کوئی نہیں چھین سکتا۔ پنجاب حکومت اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے قائم و دائم ہے،مدت پوری کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں گفتگو کرتے ہوئے کہا  مختصر عرصے میں عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بے پناہ کام کیاہے۔  ہماری نیت نیک اورسمت درست ہے۔ اللہ تعالیٰ نے موقع دیا عوام کی خدمت کررہے ہیں۔  سب اللہ تعالیٰ کا فضل وکرم ہے، اللہ تعالیٰ کو یاد کرکے فیصلے کرتے ہیں جس کا پھل بھی ملتا ہے۔ نیت کا پھل مل رہاہے کسی سے کوئی بعض نہیں،مثبت سوچ رکھتے ہیں۔