سکیورٹی فورسزکا کوہلو میں  آپریشن،9 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسزکا کوہلو میں  آپریشن،9 دہشت گرد ہلاک
کیپشن: An attempt to steal petrol worth crores by installing a clip in Bin Qasim, Karachi

ایک نیوز نیوز: راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے کوہلو میں بی ایل اے (ایچ) کے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسزکے کوہلو میں آپریشن کے دوران دوران فائرنگ میں 9 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئےہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹیلیجنس ایجنسیاں 30 ستمبر کو کوہلو بازار میں دھماکہ کے بعد سے ان دہشت گردوں کی تلاش میں تھیں جس میں دو راہگیر شہید اور 19 زخمی ہوئے تھے۔ یہی تنظیم اور اس کے دہشت گرد علاقہ میں اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے انجینئرز اور مزدوروں کو بھی نشانہ بناتے تھے۔دہشت گرد اب کوہلو، کاہان اور میوند میں حملوں کی تیاری کر ریے تھے۔

  آپریشن آج صبح 6 بجے شروع ہوا۔ گھیرے میں آئے ہوئے دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ میں 9 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ سیکورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن ابھی جاری ہے۔