جنرل عاصم منیر کے اہم پوزیشنوں پر نئے کمانڈرز کی تعیناتی کیلئے بڑے فیصلے

جنرل عاصم منیر کے اہم پوزیشنوں پر نئے کمانڈرز کی تعیناتی کیلئے بڑے فیصلے

ایک نیوز نیوز: نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر 29 نومبر کو کمان سنبھالنے کے بعد اہم ترین پوزیشنوں پر نئے کمانڈرز تعینات کریں گے۔ سی جی ایس  لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے استعفیٰ جمع کرادیا ہے جبکہ  جنرل فیض حمید  نے بھی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ  کور کمانڈر راولپنڈی سمیت اہم ترین پوزیشنیں خالی ہوگئی ہیں جن پر تعیناتی کیلئے نئے سپہ سالار نے بڑے فیصلے کرلئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق  نئے  آرمی چیف جنرل عاصم منیر  29 نومبر کو باقاعدہ کمان سنبھالنے کے بعد اہم عہدوں پرتعیناتیوں کے حوالے سے  کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کریں گے۔

ذرائع کے مطابق لیفٹنٹ جنرل نعمال زکریا کور کمانڈر10 کور  جبکہ  لیفٹیننٹ جنرل احسن گلریز  کو ڈائرکٹر جنرل جوائنٹ اسٹاف تعینات  کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسی طرح  لیفٹیننٹ جنرل احسن گلریز، فرنٹیئر فورس رجمنٹ، جو اس وقت جی ایچ کیو میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، کو جے ایس ہیڈکوارٹر میں ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ اسٹاف تعینات کیا جائے گا۔ 
آزاد کشمیر رجمنٹ کے لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز، جو اس وقت سکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس کوئٹہ کے کمانڈنٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، کو جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل کے عہدے پر تعینات کیا جائے گا۔

اسی طرح لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا، آرمرڈ کور، جو اس وقت جی ایچ کیو میں وائس چیف آف جنرل اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، کو کور کمانڈر 10 کور، راولپنڈی تعینات کیا  جائے گا۔ وہ اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز بھی رہ چکے ہیں۔