عالمی ملٹری تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان رینجرز کے نام بڑا اعزاز

عالمی ملٹری تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان رینجرز کے نام بڑا اعزاز

 ایک نیوز نیوز: پاکستان رینجرز پنجاب نےعالمی ملٹری تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں ایک  اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق پاکستان رینجرز پنجاب کے سب انسپکٹر ہارون نےایران میں جاری 26ویں عالمی ملٹری تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔
عالمی ملٹری تائیکوانڈو چیمپئن شپ  22 سے 29 نومبر تک ایران میں جاری رہے گی۔ چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے 13 ممالک شرکت کر رہے ہیں۔