ہوٹا کی کارروائی،غیر ملکیوں کو گردہ بیچ کر ہزاروں ڈالرز بٹورنے والا ملزم گرفتار

ہوٹا کی کارروائی،غیر ملکیوں کو گردہ بیچ کر ہزاروں ڈالرز بٹورنے والا ملزم گرفتار

 ایک نیوز نیوز : پنجاب ہوٹا نے کارروائی کرتے ہوئےغیر ملکی باشندے کو گردہ بیچ کر 50 ہزار ڈالر بٹورنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انسانی اعضاء کی غیرقانونی پیوندکاری روکنے والے ادارے پنجاب ہوٹانےبڑی کارروائی کرتے ہوئےگردہ بیچنے والا جعلساز کو پکڑ لیا ہے۔ ملزم نے غیرملکی باشندے سے 50 ہزار ڈالرز بھی بٹورے تھے۔

ملزم کی شناخت ذولفقار نامی شخص سے ہو ئی ہے۔ملزم غیرملکی شہریوں کو گردے فراہم کرنے کا جھانسا دیتا تھا ۔   ملزم ایف آئی اے اور پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔  ڈی جی پنجاب ہوٹا ڈاکٹر شہزاد انور کے حکم پر ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ کی لاء فورسمنٹ اینجنسیز کے ساتھ مشترکہ کاروائی  ہیڈ آف ویجیلنس عدنان احمد بھٹی اور اس کی ٹیم نے کی۔ جس پر ڈاکٹر شہزاد انور نے ایک خصوصی تقریب میں کامیاب بڑی کارروائی پر ہیڈ آف ویجیلنس عدنان احمد بھٹی اور ان کی ٹیم کو تعریفی اسناد و انعامی رقم دی۔