برازیل میں سکولوں پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

برازیل میں سکولوں پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

ایک نیوز نیوز: برازیل میں دوسکولوں میں فائرنگ سے 2 اساتذہ اور ایک طالب علم ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دوسکولوں میں فائرنگ بلٹ پروف جیکٹ پہنے سکول کے ایک سابق طالب علم نے سیمی آٹو میٹک گن سے کی۔ دونوں سکول ساتھ ساتھ واقع ہیں۔ فائرنگ کی زد میں آ کر13 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے 16 سال کے طالب علم کو شناخت کر کے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سابق طالب علم نے اپنے والد کی گن سے فائرنگ کی جو ملٹری پولیس کے افسر ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔