فیفا ورلڈ کپ کھیلنے والے دنیا کے مہنگے ترین فٹبالرز کون ؟

 فیفا ورلڈ کپ کھیلنے والے دنیا کے مہنگے ترین فٹبالرز کون ؟

ایک نیوز نیوز:   فٹبال شائقین قطر میں ہونے والے فیفا ورلٖڈکپ میں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو دیکھنے دور دراز سے آرہے ہیں جس میں دنیا کے مہنگے ترین فٹبالرز بھی شامل ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والے پانچ فٹبالرز کا اس سیزن میں مجموعی طور پر 452 ملین ڈالر کمانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے –  ورلڈ کپ میں کھیلنے والے پانچ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالرز یہ ہیں

کیلین ایمباپے

 سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالر  23 سالہ کیلین ایمباپے ہیں جن کا تعلق فرانس سے ہے۔ اس سیزن میں ایمباپے کو  128 ملین ڈالر کی آمدنی کی توقع ہے۔ جس میں سے وہ  فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین کی جانب سے 110 ملین ڈالر اور 18 ملین ڈالرانڈورسمنٹس کی مد میں کمائیں گے۔

لیونل میسی

دوسرے نمبر پر موجود لیونل میسی کی آمدنی اس سیزن میں120 ملین ڈالر تک  ہونے کا امکان ہے۔ لیولن میسی ارجنٹائن کی نمائندگی کر رہے ہیں اور   پیرس سینٹ جرمین کلب میں فارورڈ کے طور پر کھیلتے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو

تیسرے نمبر  پر موجود کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کے میدان میں 40 ملین ڈالر اور میدان سے باہر 60 ملین ڈالر کمائے۔ رونالڈو پرتگال کے کپتان ہیں اور حال ہی میں انہوں نے مینچسٹر یونائیٹڈ کلب کو خیر آباد کہا تھا اس سیزن میں  ان کی مجموعی آمدنی کا تخمینہ  100 ملین ڈالر  ہے۔ 

نیمار جونیئر

 نیمار جونیئر کی اس سیزن میں 87 ملین ڈالر کی کمائی کا تخمینہ ہے، وہ  میدان میں 55 ملین اور میدان سے باہر  32 ملین ڈالر تک کمائیں گے۔  نیمار پیرس سینٹ جرمین کے لیے کھیلتے ہیں اور انہیں  شاندار سکورر کے طور پر جانا جاتا ہے۔

رابرٹ لیوینڈوسکی

  رابرٹ لیوینڈوسکی 2022-2023 کے سیزن میں اندازے کے مطابق  35 ملین ڈالر کی آمدنی  کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔  پولینڈ کی قومی ٹیم کے 34 سالہ سٹرائیکر اور کپتان میدان میں 27 ملین ڈالر اور میدان سے باہر 8ملین ڈالر کماتے ہیں۔