اورنج لائن میٹرو ٹرین کا وقت ڈھائی گھنٹے بڑھا دیا گیا

اورنج لائن میٹرو ٹرین کا وقت ڈھائی گھنٹے بڑھا دیا گیا
(ایک نیوز نیوز) اورنج لائن ٹرین کا آپریشنل وقت اڑھائی گھنٹے بڑھا دیا گیا۔ اورنج لائن ٹرین ساڑھے آٹھ کے بجائے رات گیارہ بجے تک چلے گی۔

شہریوں کی سہولت کیلئے بڑی خبر، اورنج ٹرین کے اوقات کار میں اضافہ کر دیا گیا۔ مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے اورنج ٹرین کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے۔ عوام میں ٹرین کی سواری کی زبردست پذیرائی ایک ماہ بعد ہی ٹرین کے دورانیے میں اڑھائی گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیا۔

پرانے اوقات کار کے مطابق اورنج ٹرین کا وقت رات ساڑھے آٹھ تک تھا۔ اب اورنج ٹرین صبح ساڑھے 7 بجے سے رات گیارہ بجے تک چلے گی۔ ٹرین روزانہ 16 گھنٹے ٹریک پردوڑے گی۔ نئے اوقات کار کا آج سے ہی اطلاق ہو گیا۔