اوچ شریف میں شوہر نے بیوی کا قتل کر دیا

اوچ شریف میں شوہر نے بیوی کا قتل کر دیا
(ایک نیوز نیوز) اوچ شریف میں شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی جبکہ بیوی کے اغوا کا ڈرامہ رچانے کی ناکام کوشش کی .

تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقہ چاکر خان میں محمد عامر نامی شخص نے بیوی کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی. جبکہ ون فائیو پر کال کر کے بیوی کے اغوا کی اطلاع دی کہ چار افراد نے اُس کی بیوی کو اغوا کر لیا ہے. تاہم پولیس نے شک کی بنیاد پر شوہر سے تفتیش کی تو تمام ڈرامہ بے نقاب ہو گیا اور اُس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا.