اپوزیشن جماعتوں کا کورونا پر سیاست کرنا سمجھ سے بالاتر :سردار عثمان بزدار

اپوزیشن جماعتوں کا کورونا پر سیاست کرنا سمجھ سے بالاتر :سردار عثمان بزدار
(ایک نیوز نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا کورونا پر سیاست کرنا سمجھ سے بالاتر ہے،اپوزیشن رہنما پہلے بھی اہم ترین قومی مسئلے پر سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کرتے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قوم منفی سیاست کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ انسانیت کی خدمت کیلئے اُن کے ساتھ ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے کورونا وبا میں عوام کوتنہا نہیں چھوڑا۔

انہوں نے مزید کہا اپوزیشن رہنما مشکل کی گھڑی میں عوام کو اکیلا چھوڑ کر صرف بیان بازی کررہے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔ یہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر قومی مسئلے پر اکٹھا ہونے کا ہے۔ آزمائش کی گھڑی میں اپوزیشن کی جانب سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش افسوسناک ہے۔