پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں شامل6ارکان کا کورونا مثبت آگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں شامل6ارکان کا کورونا مثبت آگیا
(ایک نیوز نیوز) دورہ نیوزی لینڈ میں قومی سکواڈ میں شامل چھ کھلاڑیوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں،تمام کھلاڑیوں کو آئسو لیٹ کر دیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم اور سپورٹ سٹاف کا گزشتہ روز پہلا کورونا ٹیسٹ لیا گیا تھا۔ جس کے نتائج آگئے ہیں۔۔نتیجوں کے مطابق۔ چھ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ جبکہ کورونا مثبت آنے والے کھلاڑیوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب کرکٹ نیوزی لینڈ نے کہا ہے کہ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے لیے سب سے اہم عوام کا تحفظ ہے، قومی اسکواڈ میں شامل بعض افراد نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس حوالے سے دورہ پر آئی پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ سے بات چیت جاری ہے۔