‌ دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی ڈیاگو میرا ڈونا انتقال کر گئے

‌ دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی ڈیاگو میرا ڈونا انتقال کر گئے
(ایک نیوز نیوز)‌ دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی ڈیاگو میرا ڈونا انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے وکیل نے شک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے میرا ڈونا کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آیا میرا ڈونا کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا یا اچانک موت کی کوئی اور وجہ بنی۔

رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ فٹبالر کی گزشتہ دنوں دماغ کی کامیاب سرجری بھی ہوئی تھی۔ جس کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا تھا۔ لیکن اب چند ہفتوں بعد حرکت قلب بند ہوجانے سے ان کا انتقال ہوگیا ہے۔ میرا ڈونا ارجنٹائن کی ٹیم کے سابق کپتان رہے ہیں۔ اور اپنے وقت کے عظیم کھلاڑی تھے جن کی قیادت میں ارجنٹائن نے انیس سو چھیاسی میں فیفا ورلڈکپ جیتا تھا۔