موسیٰ الہٰی نے گوجرانوالہ کی خصوصی عدالت سے ضمانت کروا لی

موسیٰ الہٰی نے گوجرانوالہ کی خصوصی عدالت سے ضمانت کروا لی
کیپشن: Musa Elahi got bail from the special court of Gujranwala

ایک نیوز:لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں اپنے خلاف درج مقدمے کے معاملے پر موسیٰ الہٰی گوجرانوالہ کی اے ٹی سی عدالت میں پیش ہو گئے۔

موسی الہٰی کی جانب سے وکیل عامر سعید راں نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں میرے موکل کے خلاف مقدمہ نمبر 228/23 درج کیا گیا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور نے لکھا ہے کہ اسی وقوعہ کا مقدمہ گجرات میں پہلے سے درج ہے، جو تھانہ ککرالی میں مقدمہ نمبر 11/23 درج ہے، لاہور اور گجرات کی درج ایف آئی آر کی تفتیش کو اکٹھا کر دیا گیا۔

وکیل عامر سعید راں نے عدالت کو مزید بتایا کہ پولیس پٹیشنر کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے، خصوصی عدالت نے دلائل سننے کے بعد تھانہ ککرالی میں درج مقدمہ کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ لاہور کے مقدمہ کی بات نہ کریں وہ مقدمہ ہماری حدود میں نہیں آتا۔