فواد چودھری کیساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک ظلم ہے،عمران خان کا ٹویٹ

فواد چودھری کیساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک ظلم ہے،عمران خان کا ٹویٹ
کیپشن: Treating Fawad Chaudhary like a terrorist is cruel, Imran Khan's tweet

ایک نیوز :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے فواد چودھری کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے انصاف نہیں جنگل کا قانون ہے۔اغوا کرنا، دہشت گرد جیسا سلوک ایک شرمناک عمل ہے۔

چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ فواد چودھری کیخلاف ایف آئی آر پر جسمانی ریمانڈ  ظاہر کرتا ہے غلط ہو رہا ہے۔کچھ لوگوں کا خیال  ہے خوف پیدا کر کے خود کو تسلیم کرا لیں گے تو غلط ہیں۔لوگ فسطائیت کے خلاف کھڑے ہونے کے لیے زیادہ پرعزم ہیں۔


عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریت ، قانون  کی حکمرانی کیلئے پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں۔انصاف کے لے فاشسٹ طاقتوں کیخلاف لڑنے کیلئے پختہ عزم رکھتے ہیں۔