نگران حکومت نے اعلیٰ شخصیات سے سکیورٹی واپس لے لی

نگران حکومت نے اعلیٰ شخصیات سے سکیورٹی واپس لے لی
کیپشن: The caretaker government withdrew security from high-ranking officials

ایک نیوز :سابق دور حکومت کی اعلیٰ شخصیات سے سکیورٹی واپس لے لی گئی ،پنجاب پولیس کے 1000 سے زائد افسر پروٹوکول دیتے رہے۔

 پنجاب پولیس کے دیگر یونٹ سے لگائے گئے 554 اہلکار تھانوں میں واپس آگئے،سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار، پرویز الٰہی سے بھی اضافی سکیورٹی واپس لے لی گئی۔

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈڈاکٹرارسلان خالد بھی شاہانہ پروٹوکول لیتے رہے ۔

پولیس حکام کاکہناہے کہ عثمان بزدار اور پرویز الٰہی کو گرین بک کے مطابق سکیورٹی دی جا رہی ہے۔

مونس الٰہی سے بھی پولیس کی گاڑی اور نفری کو واپس بلوا لیاگیا۔

سابق وزیرمیاں اسلم اقبال، راجہ بشارت، یاسمین راشد، مراد راس ،خرم منور منی، مصدق عباسی، عمر سرفراز چیمہ، ہارون گل سے بھی سکیورٹی واپس لے لی گئی

پیر سیف علی شاہ ، طاہر اشرفی ،محمد خان بھٹی اور اسمبلی سیکرٹری عنایت اللہ لک سے بھی سکیورٹی واپس لے لی ۔

پنجاب پولیس کے دیگر یونٹس سے 24 گاڑیاں،554 اہلکار واپس لئے گئے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے پاس اب بھی 602 اہلکار وافسر سیکیورٹی ڈیوٹی دے رہے ہیں ۔