ایک نیوز:سربین ٹینس سٹار اور عالمی نمبر 5 نوویک جوکووچ بائیسویں گرینڈ سلم ٹائٹل سے دو قدم دور ہیں، انہوں نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
SEMIS ???? IDEMOOO #AusOpen
— Novak Djokovic (@DjokerNole) January 25, 2023
???? Manan Vatsyayana pic.twitter.com/EHMDMSKH1Y
میڈیا رپورٹس کے مطابق مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں سربیا کے مایہ ناز ٹینس کھلاڑی نوویک جوکووچ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حریف روس کے کھلاڑی آندرے روبلیو کو چھ ایک چھ دو اور چھ چار سے شکست دیکر آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرلی ہے۔
اس فتح کے بعد سربین سٹار دسویں بار آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچے ہیں اور میگا ایونٹ کے مینز سنگلز سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ امریکی ٹینس سٹار ٹامی پال سے ہوگا۔
دوسری جانب جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرکے سپین کے رافیل نڈال کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جوکووچ اپنے 178ویں اے ٹی پی سیمی فائنل میں پہنچے ہیں جبکہ رافیل نڈال نے 177 سیمی فائنلز کھیلے ہیں۔