منی لانڈرنگ کرنیوالوں سے نجات حاصل کرنا ہوگی،شیخ رشید   

منی لانڈرنگ کرنیوالوں سے نجات حاصل کرنا ہوگی،شیخ رشید   
کیپشن: Money launderers must be got rid of, Sheikh Rasheed

ایک نیوز : شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار منشی نے تو ڈالر کو 200 سے نیچے لانا تھا لیکن ڈالر 255 روپے پر پہنچ گیا، منی لانڈرنگ کرنے والوں سے نجات حاصل کرنا ہو گی۔
 سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ  ڈالر کی قیمت 255 روپے ہو چکی، غریب مر رہے ہیں، لاہوریوں کو باہر نکلنا ہو گا۔لاہور والے تیار ہو جائیں، عمران خان اگلے جمعے تک ٹھیک ہو جائیں گے، میری تجویز ہے کہ عمران خان کراچی سےٹرین مارچ کریں۔