پنجاب کی نگران کابینہ کے 11 میں سے 8 ارکان نے حلف اٹھالیا

پنجاب کی11رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھالیا
کیپشن: Punjab's 11-member caretaker cabinet took oath

ایک نیوز : پنجاب کے نامزد 11 نگران وزرا میں سے 8 نے حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نگران وزرا سے حلف لیا۔
 حلف اٹھانے والوں میں ایس ایم تنویر، ڈاکٹرجاوید اکرم، ابراہیم مراد، بلال افضل، ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر، سید اظفر علی ناصر اور عامر میر شامل ہیں۔

2 نامزد ارکان تمکنت کریم اور نسیم صادق نے بطور نگران وزیر حلف اٹھانے سے انکار کردیا ہے جس کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

ذارئع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر وہاب ریاض ملک سے باہر ہونے کے باعث حلف نہ اٹھا سکے۔

نگران کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے بھی شرکت کی۔

 ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں نگران کابینہ میں داخلہ، اطلاعات، خزانہ، قانون، فوڈ، ہیلتھ اور دیگر وزیر بنائے گئے ہیں۔

پنجاب کی نگران کابینہ کے نام بھی سامنے آ گئے۔

ڈاکٹر جاوید اکرم کو صحت، امین وینس کو داخلہ، نسیم صادق کو محکمہ فوڈ کی وزارت دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔

https://www.pnntv.pk/digital_images/large/2023-01-26/news-1674751489-9298.jpg

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گورنر ہاؤس میں نگران صوبائی وزراء کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی، سید محسن رضا نقوی نے حلف اٹھانے والے نگران صوبائی وزراء کو مبارکباد دی۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نگران کابینہ کے 8 ارکان سے حلف لیا، چیف سیکرٹری پنجاب چودھری زاہد اختر نے تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔

 نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی  کا کہنا تھا کہ  پنجاب کا نگران سیٹ اپ مکمل طور پر غیرسیاسی اور غیر جانبدار ہے، شفاف، منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد نگران سیٹ اپ کی ذمہ داری ہے۔ ہم یہ قومی ذمہ داری بطریق احسن نبھائیں گے، انتخابات کا پُرامن ماحول میں انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔

نگران کابینہ میں شامل ڈاکٹر جاوید اکرم مسلم لیگ ن پنجاب کے سابق صدر پرویز ملک مرحوم اور جسٹس (ر) قیوم کے بھائی اور سابق صدر لاہور چیمبر آف کامرس خواتین ونگ شہلا جاوید اکرم کے خاوند ہیں، وہ وی سی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز بھی رہ چکے ہیں، عامر میر صحافی جبکہ بلاول فضل اور ابراہیم مراد ماہر تعلیم ہیں۔

قومی کرکٹر وہاب ریاض نے تصدیق کی ہے کہ انہیں پنجاب کی نگراں کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

وہاض ریاض کا کہنا ہے کہ مجھے پنجاب کی نگراں کابینہ میں وزیر کھیل کے طور پر شامل کیا گیا، یہ خبر درست ہے، کابینہ میں شمولیت پر مشکور ہوں۔خبریں دیکھی تھیں کہ مجھے بھی نگراں کابینہ میں شامل کرلیا گیا ہے، ابھی میری نگراں وزیراعلیٰ سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ کابینہ کے کچھ ارکان آج حلف اٹھاچکے ہیں میں ابھی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیل رہا ہوں۔

واضح رہے کہ پنجاب کی نگراں کابینہ کیلئے 11 افراد کو نامزد کیا گیا تھا تاہم فی الحال 8 وزراء نے حلف اٹھایا ہے۔

ذرائع کے مطابق تمکنت کریم نے کابینہ میں شمولیت سے معذرت کرلی ہے جبکہ نسیم صادق کو کلیئرنس نہ ملنے پر آخری وقت پر ڈراپ کردیا گیا، وہ حلف برداری کی تقریب سے واپس لوٹ گئے۔