منی لانڈرنگ، پرویزالہٰی کی اہلیہ سائرہ انور کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع

منی لانڈرنگ، پرویزالہٰی کی اہلیہ سائرہ انور کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع
کیپشن: Money laundering, the scope of the investigation against Saira Anwar, Parvaizalhi's wife, is wide(file photo)

ایک نیوز: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی مبینہ اہلیہ سائرہ انور کیخلاف ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ تحقیقات کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کے الزام میں  سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی مبینہ اہلیہ  سائرہ انور اور ارشد اقبال کے خلاف   تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ 

ایف آئی اے نے دونوں  ملزمان کے خلاف  محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب سے تفصیلات طلب کی ہیں۔ اس سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے محکمہ ایکسائز  پنجاب  کو خط لکھ دیا گیا ہے، جس میں ڈیفنس کی رہائشی  سائرہ انور  کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ 

واضح رہے کہ  سائرہ انور اور ارشد اقبال کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعہ 25 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ ایف آئی اے نے خط کے ذریعے دونوں ملزمان کی جائیدادوں اور ان کے ٹرانسفر کی تفصیلات طلب کی ہیں۔