مائنس ون فارمولا نہ پہلے کامیاب ہوا نہ اب ہوگا ، صدر مملکت

 مائنس ون فارمولا نہ پہلے کامیاب ہوا نہ اب ہوگا ، صدر مملکت
کیپشن: صدرمملکت کی حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش

ایک نیوز:صدرمملکت عارف علوی نےکہا ہے کہ الیکشن کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کو مل بیٹھنا چاہیئے،حکومت کو کئی مرتبہ اپوزیشن سے مذاکرات کی دعوت بھیجی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کی سئینیر صحافیوں سے گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی،ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ فواد چودھری کےساتھ جو سلوک کیا گیا اس پر شرمندگی ہوئی،مائینس عمران فارمولا کامیاب نہیں ہو سکتا۔عمران کی گرفتاری یا مائینس ون فارمولے پر سخت عوامی ردعمل سامنے آئے گا۔ماضی میں بھی مائینس ون فارمولے کامیاب نہیں ہوئے۔

 صدر مملکت کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم شہباز شریف کے پاس اعتماد کے ووٹ کے  حوالے سے نمبر پورے ہیں ۔آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیا ب ہوں گے ملک ڈیفالٹ نہیں کررہا ۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زور دیا کہ  اگر الیکشن کے حوالے اسٹیبلشمنٹ کہہ چکی ہے کہ وہ غیر جانبدار ہے توہمیں مان لینا چائیے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں  نے عمران خان کو تجویز پیش کی تھی کہ جلد الیکشن کی شرط نکال کر صر ف الیکشن پر بات کریں ۔ پاکستان تحریک انصاف حکومت سے الیکشن اور معیشت پر مذاکرات کے لئے تیار ہے ۔ حکومت کو کئی مرتبہ مذاکرات کی تجویز دی مگر ڈیڑھ ماہ سے کوئی  نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے فواد چوہدری کی گرفتاری سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔

صدرمملکت نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کو مل بیٹھنا چایئے۔حکومت کو کئی مرتبہ اپوزیشن سے مذاکرات کی دعوت بھیجی ہے،حکومت نے میری طرف سے مذاکرات کی دعوت کا کوئی جواب نہیں دیا۔مذاکرات کے حوالے سے حکومت کی جانب سے مکمل خاموشی ہے۔ عمران خان کو خدشہ ہے کہ حکومت الیکشن کرانے میں سنجیدہ نہیں۔