سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 مبینہ دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 مبینہ دہشتگرد گرفتار

ایک نیوز: دہشت گردی کے تناظر میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے گجرپورہ کرول جنگل سے 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیاہے۔ 

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتاریاں گجرپورہ مین کومبنگ آپریشن کے دوران کی گئی ہیں۔ شیخوپورہ،جہلم سے دو دو ملکوال سے بھی ایک مشتبہ شخص گرفتار  ہوا ہے جبکہ مجموعی طور پر آپریشنز میں 10 مشتبہ افراد گرفتار ہوئے ہیں۔ 

گرفتار افراد کے خلاف 5 مقدمات درج  کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ کومبنگ و سرچ آپریشن کے دوران 44 مقامات کو چیک کیا گیا ہے جبکہ 429 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی ہے۔  حکام کا کہناہے کہ  ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی .

واضع رہے کہ لاہور خودکش حملے میں 36افراد کی ہلاکت میں ملوث دہشت گرد سی ٹی ڈی نے گرفتار کر لیا  تھا۔ سی ٹی ڈی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، راولپنڈی سے انتہائی مطلوب مبینہ دہشت گردکو گرفتار کر لیا تھا۔  مبینہ دہشت گرد اکمل سے سی ٹی ڈی نے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا تھا۔ گرفتار دہشت گرد سے بارودی مواد ، چار ڈیٹونیٹر اور سیفٹی فیوز برآمد کر لیے گئے۔ ابتدائی تفشیش میں مبینہ دہشت گرد کے راولپنڈی میں خودکش حملے میں ملوث ہونے کا انکشاف  ہوا تھا۔راولپنڈی سول لائن میں دو ہزار نو میں خودکش حملہ ہوا تھا حملے کے دوران چھتیس افراد شہید ہوئے تھے، مبینہ دہشت گرد کے دو ساتھی فوجی عدالت سے سزا کے بعد ابتک جیل میں ہیں ، گرفتار دہشت گرد کے خلاف سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔