بابر اعظم مسلسل دوسری مرتبہ کرکٹر آف دی ایئر قرار

بابر اعظم مسلسل دوسری مرتبہ کرکٹر آف دی ایئر قرار

ایک نیوز: پاکستان کے کپتان بابر اعظم مسلسل دوسری مرتبہ آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان کر دیا ہے جس میں پاکستان کے سٹار  بلے باز بابر اعظم کو کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔بابر اعظم نے 2022 میں 9 ایک روزہ میچز میں 84 اعشاریہ 87 کی اوسط سے 679 رنز اسکور کیے جس میں تین سنچریاں اور 5 نصف سنچریاں شامل تھیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی سوشل میڈیا پر بابر اعظم کو ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر بننے پر مبارکباد دی۔

گزشتہ روز ہی آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کی تھی جس میں بابر اعظم پہلے نمبر پر موجود تھے۔ آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹرز آف دی ایئر کا اعلان بھی کیا تھا جس میں بھارت کے سوریا کمار یادیو مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے تھے جبکہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز آسٹریلیا کی تاہلیا میک گرا کے نام رہا تھا۔

واضع رہے کہ   انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا تھا جس میں بابر اعظم کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ آئی سی سی ون ڈے ٹیم میں بابر اعظم کے علاوہ ٹریوس ہیڈ، شائے ہوپس، شریاس ایر اور ٹام لیتھم کو  بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ سکندر رضا، مہدی حسن، الزاری جوزف، محمد سراج، ٹرینٹ بولٹ اور ایڈم زمپا کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔  بابراعظم آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئرمیں شامل ہونے والے واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ بابر  اعظم نے گزشتہ برس 9 ون ڈے میچ میں 679 رنز اسکور کیے تھے۔