اے این ایف کی کارروائی، بحرین منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اے این ایف کی کارروائی، بحرین منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ایک نیوز: اے این ایف نے منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ فلائٹ نمبر GF 771 سے بحرین جانے والےمُلزم کے پیٹ سے 71 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے ہیں جس میں  نارووال کے رہائشی ملزم کو گرفتار  کر لیا  گیاہے۔  

اے این ایف نے برہان انٹر چینج کے قریب کاروائی کرتے ہوئے کار سے 4 کلو 800 گرام چرس برآمد کی ہے جس میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاہے جبکہ کوئٹہ میں کاروائی کرتے ہوئے کوئٹہ کے رہائشی ملزم سے 55 نشہ آور گولیاں برآمد  ہو ئی ہے۔  اے این ایف نے  چمن میں کاروائی کرتے ہوئے 824 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد  کیاہے جس میں گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

  اے این ایف نے لاہور اور دیگر  شہروں  میں بھی منشیات فروشوں کے خلاف  آپریشن کرکے1500کلو افیون، چرس ہیروئن،آئس اور 20000 نشہ آور گولیاں برآمد کی ہیں۔  

  اے این ایف نے   لاہور اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کار سے 120 کلو افیون اور 60 کلو چرس برآمد  کی ہے جس میں 3 ملزمان گرفتار  ہوئے ہیں جس ملزمان میں 1 خاتون بھی شامل ہے۔  لاہور راولپنڈی اولڈ ائیرپورٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے نجی کوریئر آفس میں کینیڈا کے لیے بُک کروائے گئے پارسل سے 445 گرام ہیروئین برآمد کی ہے ۔ برآمدشدہ منشیات نمک کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی۔ لاہور کوٹ لکھپت کے قریب واقع نجی کوریئر آفس میں امریکہ بھیجے جانے والے پارسل سے بھی 880 گرام کیٹامائن برآمد  ہوئی ہے۔  برآمدشدہ منشیات گفٹ اور صابن کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی۔ س کے علاوہ اے این ایف نے لاہور سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے ملزم کے بیگ سے 1 کلو 514 گرام ہیروئین برآمد  کی ہے جس میں گجرات کا رہائشی ملزم گرفتار ہو گیاہے۔